جمعہ 7 مارچ 2025 - 00:01
ماہ رمضان المبارک 1446ھ میں پاکستان بھر میں مبلغین سینٹرز کا قیام

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی اور چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی خصوصی ہدایات پر ماہ رمضان المبارک میں ملک بھر میں مبلغین سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام یہ مبلغین سینٹرز ضلع سکھر، ضلع دادو، ضلع شکارپور، ضلع ٹنڈو اللہ یار میں قائم کئے گئے ہین جن میں 384 مبلغین علماء کرام قریہ قریہ اپنے دینی و تبلیغی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

ماہ رمضان المبارک 1446ھ میں پاکستان بھر میں مبلغین سینٹرز کا قیام

قابل ذکر ہے کہ ان مبلغین سینٹرز میں ملک و ملت کی سلامتی اور پارا چنار کے مظلومین کے مشکلات کی آسانی کیلئے اجتماعی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں، اللہ تعالیٰ پاراچنار کے مظلوموں کی مدد فرمائے۔

ماہ رمضان المبارک 1446ھ میں پاکستان بھر میں مبلغین سینٹرز کا قیام

ماہ رمضان المبارک 1446ھ میں پاکستان بھر میں مبلغین سینٹرز کا قیام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha